سٹیٹ بنک نے بنکوں کو سات روز کیلئے 1264 ارب روپے کا خطیر سرمایہ فراہم کردیا

جمعہ 12 فروری 2016 12:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بنکوں کو درپیش سرمائے کی شدید قلت کے پیش نظر اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بنکوں کو سات روز کیلئے 1264 ارب روپے کا خطیر سرمایہ فراہم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بنکوں کو سرمائے کی شدید قلت کی صورتحال برقرار ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سٹیٹ بنک کی جانب سے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بنکوں کو بڑے پیمانے پر سرمائے کی فراہمی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سٹیٹ بنک نے ایک ہزار دو سو چونسٹھ ارب روپے کا خطیر سرمایہ بنکوں کو فراہم کردیا ہے سٹیٹ بنک نے سات روز کے لئے بنکوں کو سرمایہ فراہم کیا گیا۔ واضح رہے کہ کمرشل بنکوں کی طرف سے سٹیٹ بنک کو سرمائے کی فراہمی کے لئے 33درخواستیں وصول ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :