خواتین کے مندروں میں داخلے پر پابندی قابل مذمت ہے ‘ ودیا بالن

جمعہ 12 فروری 2016 12:58

خواتین کے مندروں میں داخلے پر پابندی قابل مذمت ہے ‘ ودیا بالن

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی جانب سے جمعرات کے روز ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ خواتین کے مندروں میں داخلے پر پابندی قابل مذمت بات ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب ہمیں اس قسم امتیازی سلوک کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔مرد اور خواتین دونوں کو عورت ہی جنم دیتی ہے ایسے میں خواتین کو کیوں برابری کی سطح پر حقوق نہیں دیے جاتے۔

بعض پروفیشنز اور جگہیں صرف مردوں کیلئے مخصوص کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کو اجرتوں سے لیکر مختلف مقامات پر جانے تک کیلئے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو انتہائی غیر مناسب عمل ہے۔نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ کا کہناتھا کہ وہ وقت آن پہنچا ہے جب ہمیں انسانی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو نا صرف سمجھنا چاہیے بلکہ اس امتیازی سلوک کے خلاف متحد ہو کر آواز بھی اٹھانی چاہیے۔واضح رہے بھارت میں واقع متعدد مندروں میں حائیضہ خواتین کا داخلہ ممنوع ہے۔ ودیا بالن نے کہا کہ اب ہمارے معاشرے کے افراد کو ان دقیانوسی خیالات سے باہر نکل کر سوچنا چاہیے تاکہ ایک بہتر معاشرہ پروان چڑ ھ سکے