زندگی میں کبھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایا‘ قطرینہ کیف

جمعہ 12 فروری 2016 12:58

زندگی میں کبھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایا‘ قطرینہ کیف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) آپ یقین کریں یا نہ کریں تاہم اداکارہ قطرینہ کیف نے اپنی زندگی میں کبھی بھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایا۔انڈین ایکسپریس ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ انھیں پوری زندگی میں کبھی بھی یہ دن منانے کا ٹائم ہی نہیں ملا۔ زندگی میں محبت کے ساتھی کی موجودگی اور غیر موجودگی دونوں میں انھوں کبھی بھی بیشتر افراد کی طرح اس دن کو خصوصی پر نہیں منایا ہے۔

(جاری ہے)

32سالہ اداکارہ کا کہناتھا کہ شاید انھیں اس سال ویلنٹائن ڈے پر دوستوں کے ساتھ مل کر”فتور“ کی کامیابی کی خوشی میں پارٹی کرنے کا موقع مل جائے۔واضح اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”فتور “ کی تشھیر میں مصروف ہیں۔ ابھیشک کپور کی فتور میں قطرینہ کیف کے ہمراہ اداکار آدتیہ رائے کپور اور تبو مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔قطرینہ کیف کی فتور 12فروری کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی