ننھی آرادھیا زخمی ، ایشوریا رائے میڈیا نمائندگان پر برس پڑیں

جمعہ 12 فروری 2016 13:06

ننھی آرادھیا زخمی ، ایشوریا رائے میڈیا نمائندگان پر برس پڑیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اس وقت شدید غصے میں آگئیں جب وہ اپنی ونٹی وین سے باہر آنے کی کو شش کر رہی تھیں۔ اداکارہ جیسے ہی ونٹی وین کے دروازے پر پہنچیں تو چند میڈیا نمائندگا ن کی طرف سے انھیں روک کر سوال پوچھنے کی کو شش کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی دھکم پیل کے دوران اچانک اداکار ہ کی صاحبزادی آرادھیا بچن زخمی ہو گئیں جس پر اداکارہ فل فور غصے میں آگئیں اور اپنی خوش مزاجی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میڈیا نمائندگا ن کو کھری کھری سناتے ہوئے موقع سے چلی گئیں۔

واضح رہے سابق حسینہ عالم ایشوریا راے متعدد بار اس بات کا اظہار کر چکی ہیں کہ انھیں رش والی جگہ پر وہشت ہونے لگتی ہے۔ اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سر بجیت“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ 41سالہ اداکارہ رواں سال ”سربجیت “ اور کرن جوہر کی ”اے دل ہے مشکل“ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی

متعلقہ عنوان :