یونان میں کشتی ڈوبنے کے واقعات میں اضافہ، قبروں کی جگہ کم پڑ گئی،ہزاروں افراد کی لاشوں کو دفنایا نہ جاسکا

جمعہ 12 فروری 2016 14:37

یونان میں کشتی ڈوبنے کے واقعات میں اضافہ، قبروں کی جگہ کم پڑ گئی،ہزاروں ..

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) یونان میں کشتی ڈوبنے کے واقعات میں اضافے کے باعث قبرستان کیلئے جگہ کم پڑ گئی ،کسی کا باپ ایک جگہ دفن ہے تو ماں دوسری جگہ، جب کہ بچے کسی اور مقام پر، زیتون کے درختوں کو کاٹ کربھی قبروں کی جگہ پیدا کی گئی،ہزاروں افراد کی لاشوں کو دفنایا نہ جاسکا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے جزیرہ لیسبوس میں قبرستان کیلیے جگہ کم پڑتی جا رہی ہے۔

لیسبوس کے امدادی کارکن سمندر سے نکالی گئی لاشوں کے کفن دفن کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ سال 10 لاکھ سے زائد مہاجرین کو یورپ میں پناہ ملی، جن میں سے زیادہ تر پہلے لیسبوس پہنچے تھے۔ تاہم، وہاں پہنچنے کے لیے سمندر کا سفر جان لیوا ثابت ہوتا ہے، اور اِن میں سے 4000 سے زائد افراد ڈوب چکے ہیں۔اور اْن کی لاشیں دفنائی نہیں جا سکیں۔

لیسبوس میں مہاجرین کے قافلوں کا راج ہے جِن میں زندہ اور ہلاک شدہ دونوں شامل ہیں۔ لیکن جب ہجرت کا سلسلہ زوروں پر تھا، جزیرے کے قبرستان تقریباً بھر چکے تھے، جن میں سے زیادہ تر مسیحی ہیں۔ سفر کے دوران ڈوبنے والے مسلمان مہاجرین کی تدفین کا معاملہ زیادہ پیچیدہ ثابت ہوا ہے۔زیتون کے درختوں کو کاٹ کر قبروں کی جگہ پیدا کی گئی ہے۔ یہاں قبروں کی قطار لگ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :