مسلم لیگ(ن) سردار سکندر حیات کی سر پرستی ‘فاروق حیدر اور راجہ نثار کی قیادت میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی

مسلم لیگ (ن) کھوئی رٹہ کے رہنماؤں مرزا محمود اختر جرال اور حاجی چوہدری محمد علی کا مشترکہ بیان

جمعہ 12 فروری 2016 14:49

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) سٹی کھوئی رٹہ کے صدر مرزا محمود اختر جرال اور سینئر رہنما و سابق ڈسٹرکٹ کونسلر حاجی چوہدری محمد علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی سر پرستی اور صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان اور راجہ نثار احمد خان کی قیادت میں آمدہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی پورے آزاد کشمیر مقیم مہاجرین مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کر کے مسلم لیگ ن کی حکومت کریں گے تاکہ آزاد کشمیراور مقیم مہاجرین کے مسائل حل ہوں مجاوروں نے آزادکشمیر کی عوام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے سٹی صدر مرزا محمود اختر جرال نے مزید کہا کہ حلقہ5کھوئی رٹہ راجہ نثار احمد خان کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے حلقہ5کھوئی رٹہ کی عوام نے ہمیشہ راجہ نثار احمد خان کا ساتھ دیا اور انھیں کامیاب کروایا انشاء اللہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے اور نوجوانوں کے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل ہوں گے حلقہ5 کھوئی رٹہ کے سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں جلد مجاوروں خو نشان عبرت بنائیں گے حلقہ کھوئی رٹہ میں اخوت بھائی چارے کی فضاء کو قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا راجہ نثار احمد خان نے اسمبلی میں جاندار موقف پیش کرتے رہے اور کھوئی رٹہ کے عوام کے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل کریں گے اور روزگار وسیع تر مواقع فراہم کریں گے۔