نئی سکوائش رینکنگ ، کوئی پاکستانی ٹاپ 50 کھلاڑیوں میں نہیں

جمعہ 12 فروری 2016 15:32

نئی سکوائش رینکنگ ، کوئی پاکستانی ٹاپ 50 کھلاڑیوں میں نہیں

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار12فروری- 2016ء) پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کی جاری ہونے والی نئی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ 50 پلیئرز میں شامل نہیں ہے ، پاکستان کے فرحان زمان درجہ بندی میں 59 ویں پوزیشن پر ہیں ۔

(جاری ہے)

مصر کے محمد السورباغی نے فرانس کے گروگیری گولٹیئر سے پہلی پوزیشن چھین لی جب کہ انگلینڈ کے نک میتھیوز تیسرے نمبر پر برا جمان ہیں ۔ 1990ء کی دہائی میں ٹاپ 10 سکواش کھلاڑیوں میں پاکستان کا غلبہ ہوتا تھا لیکن نئی فہرست میں یہ اعزاز مصر کے پاس ہے جس کے 5 کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں ۔ دوسرے قابل ذکر پاکستانی کھلاڑیوں میں دانش اطلس 71 جب کہ طیب اسلم 73ویں پوزیشن پر ہیں ۔