پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب دو ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے ابوظہبی سے گرفتار ،متعلقہ پولیس حکام کے حوالے
جمعہ 12 فروری 2016 16:16
اسلام آباد/راولپنڈی/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب دو ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے ابوظہبی سے گرفتار کر کے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ،نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باعث اسلام آباد سے ابوظہبی جانے والے مسافر کو بینظیر ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیاجبکہ نامکمل سفری دستاویزات پر ابو ظہبی جانے والے مسافر کو جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور اور بہاولنگر پولیس کو انتہائی مطلوب ملزمان راجا عبید الرحمان اور فقیر ولی کو ابوظہبی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لایا گیا ۔ بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ راولپنڈی سے ملزم راجہ عبید الرحمان کو تھانہ گارڈن ٹاؤن لاہور پولیس جبکہ ملزم فقیر ولی کو تھانہ بہاولنگر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔(جاری ہے)
دونوں ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت فوجداری مقدمات قائم ہیں ۔
دوسری جانب اسلام آباد سے ابوظہبی جانے والے مسافر کو بینظیر ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ۔ تیمرگرہ کے محمد ابراہیم کا نام ای سی ایل میں شامل تھا ۔ ملزم کو انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔ نامکمل سفری دستاویزات پر ابو ظہبی جانے والا مسافر عثمان میراں کو جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.