برطانوی کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 0کے مجموعی سکور پر ڈھیر ،103سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 12 فروری 2016 17:00

برطانوی کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 0کے مجموعی سکور پر ڈھیر ،103سالہ پرانا ریکارڈ ..

کینٹربری(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار12فروری- 2016ء) کرکٹ کو اتفاق کا کھیل کہا جاتا ہے جہاں کبھی گیند اور کبھی بلا اپنے جوہر دکھاتا ہے تاہم بعض اوقات اس کھیل میں ایسے ریکارڈ بھی بن جاتے ہیں جن کے بارے میں سوچنا بھی محال ہوتا ہے ، ایسا ہی ایک ریکاڈر برطانوی کلب کرکٹ میں قائم ہوا ہے جہاں مقامی کلب کی ٹیم محض 121رنز کے تعاقب میں ایک بھی رن سکور کیے بغیر آؤٹ ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں سکس سائیڈ انڈور چیمپئن شپ کے میچ میں کرائسٹ چرچ یونیورسٹی نے بیپ چائلڈ کرکٹ کلب کو جیت کے لیے 121رنز کا ہدف دیا تاہم بیپ چائلڈ کے کھلاڑی 1رن بھی نہ بنا سکے اور پوری ٹیم محض 20گیندوں میں بغیر کوئی رن سکور کیے پوویلین لوٹ گئی ۔ اس سے قبل 1913ء میں سمرسیٹ کے کلب لینگپورٹ کی ٹیم بغیر کوئی رن سکور کیے آ ل آؤٹ ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

کرائسٹ چرچ یونیورسٹی کی جانب سے فریزر نے 2اوورز میں ہیٹرک کے ذریعے 3شکار کیے جبکہ فلپ سمنز نے بھی 8گیندوں پر 3وکٹیں حاصل کیں ۔

کرائسٹ چرچ یونیورسٹی نے مذکورہ ایونٹ میں کامیابی حاصل کرکے فیرون لیگ چیمپئنز ہونے کااعزاز بھی اپنے نام کیا ۔

برطانوی کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 0کے مجموعی سکور پر ڈھیر ،103سالہ پرانا ریکارڈ ..

متعلقہ عنوان :