پی ایس ایل کے دوران ایم کیو ایم کے حامیوں کے ’الطاف الطاف‘ کے نعرے ، پاس بیٹھے لوگوں نے چُپ کروادیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 فروری 2016 17:40

پی ایس ایل کے دوران ایم کیو ایم کے حامیوں کے ’الطاف الطاف‘ کے نعرے ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 فروری 2016ء) : پی ایس ایل دیکھنے کے لیے آج کل ہر پاکستانی ہی اپنی ٹی وی سکرین کے سامنے نظر آتا ہے ۔ شائقین کرکٹ نے اپنی اپنی ٹیم کا انتخاب کر رکھا ہے کوئی لاہور قلندرز کے ساتھ ہے تو کوئی پشاور زلمی کا دیوانہ ہے۔

(جاری ہے)

کوئی اسلام آباد کی ٹیم کو سپورٹ کر رہا ہے ،کوئی کوئٹہ ٹیم تو کوئی کراچی کنگز کی حمایت میں نعرے بازی کر رہا ے لیکن پی ایس ایل کے ایک میچ میں عجیب اور دلچسپ صورتحال دیکھنے میں سامنے آئی جب کرکٹ کے میدان میں موجود شائقین نے ایم کیو ایم کی حمایت میں ”الطاف الطاف“ کے بعرے لگانے شروع کر دئے ، ان نعروں کی گوجن جب پاس بیٹھے لوگوں کی برداشت سے باہر ہوئی تو انہوں نے ایم کیو ایم کے ان حامیوں کو کرارا جواب دینے کے لیے ”رینجرز رینجرز“ کی نعرے بازی کر کے ایم کیو ایم کے حامیوں کی بولتی ہی بند کر دی۔

اس دلچسپ صورتحال کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: