کیبل آپریٹرز ہمارے سب سے بڑے سٹیک ہولڈرز ہیں، آلات کی درآمد کیلئے این او سی کے حصول کا طریقہ آن لائن کر دیاہے، میڈیا اور اس سے منسلک شعبوں کو صنعت کا درجہ دینے کیلئے حکومت سے سفارش کریں گے،31 ستمبر تک ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مکمل کرلیا جائے گا

پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم کاکیبل آپریٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 12 فروری 2016 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی( پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا ہے کہ کیبل آپریٹرز ہمارے سب سے بڑے سٹیک ہولڈرز ہیں، آلات کی درآمد کیلئے این او سی کے حصول کا طریقہ آن لائن کر دیاہے، میڈیا اور اس سے منسلک شعبوں کو صنعت کا درجہ دینے کیلئے حکومت سے سفارش کریں گے،31 ستمبر تک ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔

وہ جمعہ کو یہاں کیبل آپریٹرز کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری اور ادارے کی بہتری کیلئے اقدامات سے میڈیا کو آگاہ کریں گے، کیبل آپریٹرز ہمارے سب سے بڑے سٹیک ہولڈرز ہیں، آلات کی درآمد کیلئے این او سی کے حصول کا طریقہ آن لائن کر دیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیمرا کے تمام علاقائی دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں، علاقائی دفاتر میں موجود ہیلپ ڈیسک کو کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی۔

چیئرمین پیمرا نے کہا کہ میڈیا اور اس سے منسلک شعبوں کو صنعت کا درجہ دینے کیلئے حکومت سے سفارش کریں گے،ڈیجیٹلائزیشن کرنے والے کیبل آپریٹرز کو 10 سال کیلئے لائسنس تجدید کی جائے گی،30مئی تک گیارہ شہروں میں ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرلی جائے گی،31 ستمبر تک ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ خالد آرائیں نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے بنائی گئی پالیسی پر اور صنعت کا درجہ دینے کیلئے کوششوں پر پیمرا کے شکرگزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :