پاکستانی پارلیمان کو دنیا کی شمسی توانائی پر منتقل ہو نے والی پہلی پارلیمان ہو نے کا اعزاز حاصل
ایک میگا ہ وواٹ شمسی توانا ئی کے منصوبے نے بجلی پیدا کرنا شروع کر دی منصوبے کے اجرا سے پاکستان کی پارلیمنٹ مکمل طور پر شمسی توانا ئی سے بجلی حاصل کر نے والی دنیا کی پہلی پار لیمنٹ بن گئی
جمعہ 12 فروری 2016 18:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایا ز صادق کے پارلیمان کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا خواب اس وقت حقیقت بن گیا جب قومی اسمبلی کا 12فروری2016کو ہو نے والا اجلاس شمسی توانا ئی سے حاصل ہو نے والی بجلی کی روشنی میں منعقد ہو ا۔سپیکر نے انتہائی مسرت کے ساتھ اجلاس کے دوران پارلیمان کی شمسی توانائی پر منتقلی کا اعلان کرتے ہو ئے اراکین کو بتایا کہ ایک میگا ہ وواٹ شمسی توانا ئی کے منصوبے نے بجلی پیدا کرنا شروع کر دی ہے اور اب تک یہ 80میگاہ وواٹ بجلی پیدا کر چکا ہے جس میں سے62میگا ہ وواٹ پارلیمان کی ضروریات پوری کرنے میں صرف ہو ئے ہیں اور باقی ماندہ18میگا ہ وواٹ نیشنل گرڈ کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔
اس منصوبے کے اجرا سے پاکستان کی پارلیمنٹ مکمل طور پر شمسی توانا ئی سے بجلی حاصل کر نے والی دنیا کی پہلی پار لیمنٹ بن گئی ہے اس سے قبل اسرائیل کی پارلیمنٹکو بھی شمسی توانائی پر منتقل گیا تھا تاہم پارلیمنٹ کی صرف 10فیصد ضروریات شمسی توانائی سے پوری ہو تی ہیں۔(جاری ہے)
یہ بات انتہا ئی قابل ذکر ہے کہ پاکستانی پارلیمان پہلا ادارہ ہے جس کو نیپرا کی طرف سے نیٹ میٹرنگ لائسنس جاری کیا گیا ہے ۔
نیٹ میٹرنگنظام ضرورت سے زیادہ بجلی کو گرڈ سٹیشن کو منتقل کرنے اور ضرورت پیش آنے پر گرڈ سٹیشن سے حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو تا ہے ۔یہ منصوبہ ماحول دوست منصوبہ ہے اور توانائی پید ا کرنے کے دوران پیدا ہو نے والی ضرر رساں گیسوں کے اخراج جو عالمی درجہ حرارت کو بڑھاتی ہیں میں کمی کا باعث ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے اس منصوبے کے قیا م کے لیے چین کی حکومت کی طرف سے مالی تعاون کو سراہا۔ انہو ں نے ارکا ن پارلیمنٹ ،میڈیا اور پارلیمنٹ کے جملہ ملا زمین کا بھی اس سلسلے میں تعاون اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا ۔ یاد رہے کہ اس منصوبے کا افتتاح گزشتہ سال چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران صدر ایکس جن پنگ اور وزیر اعظم محمد نو از شریف نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔توقع کی جاتی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نو از شریف رواں ماہ کے دوران پارلیمان کو شمسی توانائی پر منتقل ہو نے کا با قاعدہ افتتاح کر یں گے۔یہ منصوبہ سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات میں سے سنگ میل کی حیثت ر کھتا ہے او ر قوم کو توانائی کی قلت سے نجات دلا نے کے لیے دیگر ریاستی اداروں کے لیے قابل تقلید عمل ہے ۔مزید اہم خبریں
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ نے سی ڈی اے کو 6 ماہ میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹاسک دے دیا
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.