حکومت ویلنٹائن ڈے کی اخلاق باختہ تقریبات پر مکمل پابندی لگائے ،خطبات جمعہ میں قرارداد

ویلنٹائن ڈے منانے والوں کا اسلام و اہل کتاب سے کوئی تعلق نہیں، ایمان کو خطرے میں نہ ڈالیں،متحدہ علماء محاذ

جمعہ 12 فروری 2016 18:11

حکومت ویلنٹائن ڈے کی اخلاق باختہ تقریبات پر مکمل پابندی لگائے ،خطبات ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جلیل القدر علماء مشائخ نے خطبات جمعہ میں منظور کردہ قرار داد وں میں فحش و عریانی و بے حیائی پر مبنی ویلنٹائن رسومات کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سند ھ سے ویلنٹائن ڈے کی اخلاق باختہ شرو اشتعال انگیز تقریبات پر مکمل پابندی لگائے جانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

مسلمانوں کو ایسا ڈے منانا انتہائی شرم ناک ہے جس کی بنا پر ویلنٹائن کو عیسائیوں نے زنا کے ارتکاب پر پھانسی دی تھی ۔ ملت اسلامیہ کے لیے رسول اﷲ ﷺ ،خلفائے راشدین ؓ ، اہل بیت اطہار ؓ و امہات المومنین ؓ کی پاکیزہ سیر ت وکردار و افکار مشعل راہ اور ابدی فلاح و نجات کا ذریعہ ہے ۔عاشقان رسول ؐ غیور نوجوان اور سیدہ فاطمہ الزہرؓ،اماں عائشہ صدیقہ ؓ کی حیا داری پر یقین رکھنے والی خواتین ویلنٹائن ڈے کو مسترد کر دیں۔

(جاری ہے)

ویلنٹائن ڈے منانے والوں کا اسلام و اہل کتاب سے کوئی تعلق نہیں ۔مسلمان گمراہی و بے حیائی سے بچیں اور اپنے ایمان کو خطرے میں نہ ڈالیں ۔ خطبات جمعہ سے شیخ الحدیث مولانا محمد اسفند یار خان، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد نعیم ،مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن ،خطیب پاکستان مولانا تنویر الحق تھانوی ، مولا نا عبدالرحمن سلفی، مولانا محمد امین انصاری ،پیر طریقت عبدالقدیر اعوان،علامہ عبدالخالق فریدی ، مولانا انتظار الحق تھانوی،مولانا قاری اﷲ داد ،علامہ عبداﷲ غازی ،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ،مفتی محمد بخاری،علامہ روشن دین الرشیدی،مولانا قاری سعید قمر قاسمی ، علامہ عبداﷲ میمن جونا گڑھی ،شیخ الحدیث مولانا فیض اﷲ آزاد ،علامہ محمد عبداﷲ ،مفتی محمد عمر بدخشانی،مولانا انس مدنی سمیت سینکڑوں علماء نے ویلنٹائن ڈے کے نام پر فحش و عریانی و بے حیائی پھیلائے جانے کی بھرپور مذمت کی۔

ٍٍ

متعلقہ عنوان :