پاکستان سپر لیگ، کراچی کنگز کا لاہور قلندر ز کو کامیابی کیلئے 179رنز کا ہدف

جمعہ 12 فروری 2016 18:19

پاکستان سپر لیگ، کراچی کنگز کا لاہور قلندر ز کو کامیابی کیلئے 179رنز ..

شارجہ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار12فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے179 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی نے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد اننگز کا آغاز کیا تو اس کے اوپنرز نعمان انور اور شعیب ملک نے ٹیم کو 54رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا ۔ نعمان انور 35رنز بنا کر ذوہیب خان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ، جیمزونس بھی کچھ خاص کاکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 7رنز سکور کرکے ذوہیب کی دوسری وکٹ بنے ۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے بوپارہ کے ہمراہ تیسری وکٹ کیلئے 38رنز جوڑے جس کے بعد وہ 27رنز بنا کر ظفر گوہر کا شکار بنے۔شکیب الحسن نے ایک بار پھر کراچی کے حامیوں کو مایوس کیا ، وہ 9رنز بناکر ظفر گوہر کی دوسری وکٹ بنے۔روی بوپارہ نے اپنی گزشتہ میچ کی فارم بحال رکھتے ہوئے لاہور کے باؤلرز کی دل کھول کر پٹائی کی تاہم دوسرے اینڈ سے عماد وسیم بھی انکا ساتھ چھوڑ گئے۔برطانوی آ ل راؤنڈر نے جارحانہ بلے بازی کے جوہر دکھاتے ہوئے کراچی کا سکور بیس اوورز کے اختتام پر 178رنز تک پہنچا دیا ۔ بوپارہ 71رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔

متعلقہ عنوان :