60فیصدوالدین بچوں کو ٹیوشن سنٹرز اور اکیڈمیوں میں تعلیم دلوانے کو ترجیح دینے لگے

سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ ہڑتالوں میں مصروفیت کی وجہ سے بچوں پر توجہ نہیں رہے،مجبوراً تعلیم دلوانا پڑتی ہے،والدین

جمعہ 12 فروری 2016 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) تعلیمی اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ شائع کرنے والے ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پنجاب بھر میں 60 فیصد والدین اپنے بچوں کو ٹیوشن سنٹرز اور اکیڈمیوں میں تعلیم دلوانے کو ترجیح دینے لگے۔ والدین کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ ہڑتالوں میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے بچوں پر توجہ نہیں دیتے اس لئے مجبورا تعلیم دلوانا پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اکیڈمیز میں بچوں سے ہزاروں روپے ماہانہ فیس وصول کی جاتی ہے۔ حکومت کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ بچوں پر توجہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے والدین کو بچے پڑھانے کیلئے مجبوراً ٹیوشن سنٹرز میں بچوں کو تعلیم دلوانا پڑتی ہے جس سے نہ صرف والدین پر اضافی بوجھ پڑتا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ بچوں کی تعلیم پر توجہ دینے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :