ہر سوال کا جواب شیخ آفتاب اور ہر مرض کی دوا شیخ آفتاب ہے ،شیخ رشید احمد

جمعہ 12 فروری 2016 18:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہر سوال کا جواب شیخ آفتاب اور ہر مرض کی دوا شیخ آفتاب ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جب ہر سوال کے جواب کیلئے شیخ آفتاب ہی کھڑے ہوتے رہے سپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق جب کسی سوال کا جواب طلب کرتے تو زیادہ تر سوالات کیلئے وزیر مملکت شیخ آفتاب ہی کھڑے ہوکر پالیسی بیان دیتے جب شیخ رشید نے بار بار سوالات کا جواب دیتے ہوئے شیخ آفتاب کو دیکھا تو بلند آواز سے کہنے لگے کہ ہر مرض کی دوا شیخ آفتاب اور ہر سوال کا جواب شیخ آفتاب کیا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شیخ آفتاب کے علاوہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور زاہد حامد تھے جو بھی وقفہ سوالات کے دوران سوالات کے جوابات دیتے رہے

متعلقہ عنوان :