دہشت گردمعاشرے کا ناسور ہیں ‘ تعلیمی اداروں کو محفوظ درسگاہیں بنانا ہوگا،اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 فروری 2016 19:35

دہشت گردمعاشرے کا ناسور ہیں ‘ تعلیمی اداروں کو محفوظ درسگاہیں بنانا ..

سمبڑیال( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی پی اے۔12فروری۔2016ء)اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے کہا ہے کہ دہشت گردمعاشرے کا ناسور ہیں جن کا انسانیت کے نام تک سے بھی دور کا کوئی تعلق واسطہ نہیں جبکہ قوم کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے ہم سب کو اپنا اپنا نمایاں کردار ادا کرنے سمیت تعلیمی اداروں کو محفوظ درسگاہیں بنانا ہوگا ، ان خیالات کااظہار انہوں نے سمبڑیال ، بھوپالوالہ میں پنجاب حکومت کی طرف سے دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اورسیکورٹی انتظامات کاجائز لیتے ہوئے طلباء کودہشت گردوں سے بچاؤ کے لیے تربیتی مشقوں کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ڈی پی او سرکل سمبڑیال معین اشرف بٹر ، ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال محمد اقبال خاں، ریسیکیو1122 کے سب انسپکٹر شوکت حسین بھی موجودتھے ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے مزید کہا کہ تحصیل کے سرکاری نجی تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے حوالے سے اقدامات میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور معصوم طلباء اورطالبات کے تحفظ کے لیے سرکاری سطح پر کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں سیکورٹی کے حوالے سے اساتذہ کرام بالخصوص ادارے کے سربراہ کو اپنی انفرادی اوراجتماعی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانی ہوگی کیونکہ یہ موجودہ حالات کی اہم ضرورت ہے کہ ہم اپنے تعلیمی اداروں کو مکمل طورپر محفوظ بنائیں ۔