انڈر 19 ورلڈ کپ، افغانستان نے زمبابوے کو شکست دے کر پلیٹ فائنل جیت لیا
جمعہ 12 فروری 2016 19:53
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ، افغانستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پلیٹ فائنل جیت لیا۔ جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 11 ویں پوزیشن کے میچ میں 138 رنز سے شکست دی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پلیٹ فائنل میں زمبابوے انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔
ولیم مشنگے 66 اور رائن مرے 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ضیاء الرحمان اور مسلم موسیٰ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں افغان انڈر 19 نے ہدف طارق سٹانکزئی کی شاندار سنچری کی بدولت 46.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ طارق نے 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ راشد خان 55 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔(جاری ہے)
طارق کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
11 ویں پوزیشن کے میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 138 رنز سے ہرایا۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ ڈین فوکسکرافٹ نے 117 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ روالڈو مونسیمی اور وینڈلی میکویٹو نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ نیوزی لینڈ انڈر 19 کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 38.4 اوورز میں 150 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فن ایلن 40 ، ریچن روندرا 39 اور انکیت پاریکھ 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ویان ملڈر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.