وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز 1 کے 24 ہزار 834 نوجوانوں کو تربیت کی فراہمی

جمعہ 12 فروری 2016 19:56

اسلام آباد۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز 1 کے تحت مالی سال 2014-15ء کے دوران 24 ہزار 834 نوجوانوں کی تربیت کی گئی۔ وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے حکام نے جمعہ کو اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔

(جاری ہے)

2016ء کو بتایا کہ وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلہ میں 24 ہزار 834 نوجوانوں کو مختلف ہنر کی تربیت دی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں 25000 افراد زیر تربیت ہیں جنہیں ملک بھر کے 317 سرکاری و نجی شعبہ کے تربیتی اداروں میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کی ذمہ داری نبھا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :