پاکستان سپر لیگ ، کراچی کنگز کے روی بوپارہ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنیوالے پہلے باولر بن گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 فروری 2016 19:59

پاکستان سپر لیگ ، کراچی کنگز کے روی بوپارہ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنیوالے ..

شارجہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 فروری 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے روی بوپارہ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باولر بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے جانے والا میچ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران لاہور قلندرز کی ٹیم 179 رنز کے تعاقب میں شدید مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔ 17 اوور کے کھیل کے بعد لاہور قلندرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنا لیے ہیں۔ کراچی کنگزکی جانب سے روی بوپارہ ٹورنامنٹ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باولر بن گئے ہیں۔ روی بوپارہ نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔