پی ایس ایل، کراچی کنگز نے روی بوپارا کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث لاہور قلندر کو 27رنز سے شکست دیدی

لاہور قلندر کی ٹیم179رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 151رنز بنا سکی لاہور قلندر کی جانب سے کیمرون ڈیلپورٹ 55، کرس گیل 37 اور عمر اکمل 19رنز بنا کرنمایاں بلے باز رہے روی بوپارہ کو میچ میں آل راؤنڈر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

جمعہ 12 فروری 2016 22:11

پی ایس ایل، کراچی کنگز نے روی بوپارا کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث لاہور ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کے 12ویں میچ میں کراچی کنگز نے روی بوپارا کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث لاہور قلندر کو 27رنز سے شکست دے دی،لاہور قلندر کی ٹیم179رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 151رنز بنا سکی،لاہور قلندر کی جانب سے کیمرون ڈیلپورٹ 55، کرس گیل 37 اور عمر اکمل 19رنز بنا کرنمایاں بلے باز رہے، کراچی کنگز کی جانب سے روی بوپارہ نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4اوورز میں 16رنز دے کر 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سہیل خان اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، روی بوپارہ کو میچ میں آل راؤنڈر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے بارہویں میچ میں لاہور قلندر نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 178رنز بنائے، کراچی کنگز کی جانب سے روی بوپارہ چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ نعمان انور 35، شعیب ملک 27اور عماد وسیم 11رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

جواب میں لاہور قلندر کی ٹیم179رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 151رنز بنا سکی،لاہور قلندر کی جانب سے کیمرون ڈیلپورٹ 55، کرس گیل 37 اور عمر اکمل 19رنز بنا کرنمایاں بلے باز رہے، کراچی کنگز کی جانب سے روی بوپارہ نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4اوورز میں 16رنز دے کر 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سہیل خان اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، روی بوپارہ کو میچ میں آل راؤنڈر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔