سیف گیمز میں پاکستان نے بھارت کو ہاکی میں 1-0 سے ہرا کر طلائی تمغہ جیت لیا
پاکستان کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول اویس الرحمان نے کیا صدر ، وزیراعظم ، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ،وزیراعلیٰ پنجاب نے گولڈ میڈل جیتنے پاکستان کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد
جمعہ 12 فروری 2016 22:28
گوہاٹی/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) پاکستان نے 12ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں (سیف گیمز)میں ہاکی کے مقابلوں کے فائنل میں بھارت کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ۔یہ جنوبی ایشیائی کھیلوں میں ہاکی کے مردوں کے مقابلوں میں پاکستان کا مسلسل تیسرا طلائی تمغہ ہے۔گوہاٹی میں جمعے کی شب کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی جانب سے واحد گول پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں اویس الرحمان نے کیا۔
دوسرے ہاف میں بھارت کی جانب سے میچ برابر کرنے کی کئی کوششیں کی گئیں لیکن پاکستان کے دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپر کے عمدہ کھیل کی وجہ سے انھیں کامیابی نہ مل سکی۔ اس فتح کے نتیجے میں ان کھیلوں میں پاکستان کے طلائی تمغوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔(جاری ہے)
پاکستان کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی اور فائنل سے قبل ابتدائی مرحلے میں بھی اس نے بھارت کو شکست دی تھی۔
اس فتح کے نتیجے میں ان کھیلوں میں پاکستان کے طلائی تمغوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے جبکہ اس کے علاوہ اس نے چاندی کے 23 اور کانسی کے 43 تمغے جیتے ہیں۔ بھارت مجموعی طور پر49 تمغوں کے ساتھ ان کھیلوں میں پہلے نمبر پر ہیں جن میں سونے کے 146، چاندی کے 80 اور کانسی کے 23 تمغے شامل ہیں۔صدرمملکت ممنون حسین ، وزیراعظم محمد نواز شریف، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گولڈ میڈل جیتنے پاکستان کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے سیف گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کرنے پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے سیف گیمز میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ انھوں نے سیف گیمز میں مختلف کھیلوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دیگر کھلاڑیوں کو بھی مبارک باد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ان کی فتوحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی ٹیم کی شاندار فتح پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.