پاکستان سپر لیگ ، اسلام آبا د یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کو جیتنے کیلئے 153رنز کا ہدف

جمعہ 12 فروری 2016 22:36

پاکستان سپر لیگ ، اسلام آبا د یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کو جیتنے کیلئے ..

شارجہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار12فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کی ٹیم کو کامیابی کے لیے 153رنز کا ہدف دیا ہے ۔ شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد کے اوپنر ز نے ٹیم کو 27رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد شین واٹسن 19رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔شرجیل خان بھی کچھ زیادہ نہ کر پائے اور 28رنز سکور کرکے شان ٹیٹ کا شکا ر بن گئے ۔

(جاری ہے)

کپتان مصباح الحق نے خالد لطیف کے ہمراہ تیسری وکٹ کیلئے 57رنز جوڑے ۔ مصباح 32رنز سکور کرکے وہاب ریاض کی گیند پر آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔خالد لطیف بھی 59رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کا دوسرا شکار بنے ۔اننگز کے آخری اوور کی پہلی گیند پر آصف علی بھی بغیر رن بنائے آؤٹ ہوگئے ۔ہیڈن اور سمیع نے بقیہ اوور میں 6رنز سکور کرکے اسلام آباد کا سکور مقررہ بیس اوورز کے اختتام پر 152رنز کردیا ۔ پشاور کی جانب سے اصغر اور وہاب نے 2جبکہ ٹیٹ اور جنید خان نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :