پانی، توانائی اور خوراک کے تحفظ سے متعلق دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب 16فروری کوہو گی

جمعہ 12 فروری 2016 22:41

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) پانی، توانائی اور خوراک کے تحفظ سے متعلق دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب 16فروری کو یونیورسٹی سکول آف سول و انوائرمنٹل انجینئرنگ میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا اہتمام امریکی سفارتخانے اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ)کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔کانفرنس میں پانی ،توانائی اور خوراک کے تحفظ سے متعلق درپیش چیلنجوں کو زیر بحث لایاجائیگا اور پائیدار حل کیلئے مختلف تجاویز پیش کی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :