وزیر دفاع خواجہ آصف کی جرمنی میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 12 فروری 2016 23:56

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12فروری۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے جرمنی میں تین روزہ عالمی سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو جرمنی میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے تین روزہ عالمی سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایران سعودیہ کشیدگی میں کمی پر وزیراعظم نواز شریف کی کوششوں کی تعریف کی ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔عالمی سیکورٹی کانفرنس میں20ممالک کے سربراہ ودیگر مندوبین شرکت کررہے ہیں ۔