بھارتی ریاست گووا نے ملک کے قومی پرندوں مور کو نقصان دہ مخلوق کے زمرے میں شامل کرنے کی تجویز
میاں محمد ندیم ہفتہ 13 فروری 2016 11:05
گووا(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13فروری۔2016ء) بھارت کی مغربی ریاست گووا نے ملک کے قومی پرندوں مور کو نقصان دہ مخلوق کے زمرے میں رکھنے کی تجویز دی ہے۔مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق گووا کے وزیر زراعت رمیش تواڈر نے کہا ہے کہ مور فصلوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور انہیں کم کیا جانا چاہیے۔اس منصوبے کے تحت بندر، جنگلی سور اور گووا کے ریاستی جانور جنگلی بائسن بھی کم کیے جائیں گے۔
گووا میں جنگلوں میں کمی کے باعث جنگلی جانوروں کے ٹھکانوں میں کمی آئی ہے جس کے بعد وہ آبادیوں میں آ رہے ہیں۔تواڈ ر نے کہا کہ موروں اور دوسرے جانوروں کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا اندازہ کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی‘کچھ کسانوں نے کہا ہے کہ مور پہاڑی علاقوں میں موجود کھیتوں میں کھڑی فصلیں بھی خراب کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
مور فی الحال بھارت کے جنگلی حیات کے تحفظ کے قانون 1972 کے تحت محفوظ پرندوں میں شامل ہے۔
وزیر کے مطابق انہیں موروں کے محفوظ ہونے کا پتہ ہے لیکن انھوں نے زور دیا کہ حکومت اس کے لیے ایک طریقہ کار اختیار کرے گی کہ اسے نقصان دہ مخلوق کے زمرے میں بھی رکھا جا سکے۔اس سرکاری منصوبہ بندی کا جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم مخالفت کر رہے ہیپیٹا انڈیا کی پوروا جوشی پرا نے کہااگر گووا سیاحوں کا پسندیدہ مقام رہنا چاہتا ہے تو لوگوں کی اس سے امید ہے کہ وہ جانوروں کے لیے بھی جنت بنا رہے۔گذشتہ ماہ گووا کی حکومت نے ناریل کو درختوں کے زمرے سے ہٹا کر تنازع کھڑا کر دیا تھا جسے پہلے محفوظ درخت کا درجہ حاصل تھا۔ایسا اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ ناریل کے درخت کی شاخیں نہیں ہوتیں۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.