میونخ سمجھوتے کا امتحان شروع ‘بشار الاسد نے پورے شام میں فوجی کاروائیوں کا اعلان کردیا
میاں محمد ندیم ہفتہ 13 فروری 2016 11:05
واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13فروری۔2016ء) عالمی رہنماو¿ں کی جانب سے شام میں ہفتے کے اندر مخاصمانہ کارروائیاں روکنے کے بارے میں سمجھوتے کو ابھی چند ہی گھنٹے نہیں گزرے کہ اِسے امتحان کا سامنا ہے۔ میونخ کانفرنس کے فوری بعد ایک انٹرویو میں شام کے صدر بشار الاسد نے بتایا کہ ا ن کی افواج سارے ملک کا کنٹرول سنبھالنا چاہتی ہیں جس سے تمام فریق کے ذہن میں شک و شبہات پیدا ہوگئے آیا تقریباً پانچ برس سے جاری اس تنازعے کا خاتمہ کیسے ہوگا۔
اسد نے کہا کہ سارا علاقہ دوبارہ فتح کرنے میں طویل عرصہ لگے گا۔شامی صدر نے کہا کہ وہ امن کی کوششوں کے حامی ہیں۔ تاہم ا نھوں نے متنبہ کیا کہ مذاکرات کا یہ مقصد نہیں کہ ہم دہشت گردی کے خلاف لڑائی روک دیں۔(جاری ہے)
مبصرین نے جمعرات کو طے ہونے والے سمجھوتے میں کئی ایک سقم کی نشاندہی کی ہے، جس کے بارے میں ا ن کا کہنا ہے کہ اس سے روسی حمایت کے ساتھ اسد کی افواج کو باغی علاقوں پر حملے جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔
سمجھوتے میں حکومت شام کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف لڑائی، جس میں داعش کے شدت پسند اور النصرہ محاذ شامل ہے، کے ساتھ لڑائی روکنے کی بات نہیں کی گئی۔تاہم اسد حکومت کا خیال ہے کہ مخالفین سے تعلق رکھنے والے تمام لڑاکے، جن میں معتدل اور انتہاپسند شامل ہیں، دہشت گرد ہیں؛ اور روس ان کے خلاف بمباری جاری رکھے ہوئے ہے، جن کے لیے ا س کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد اہداف ہیں۔ اِس کے نتیجے میں حالیہ دِنوں کے دوران اسد کی فوجیں شام کے سب سے بڑے شہر، حلب کے گرد و نواح میں خاصے علاقے کا کنٹرول واپس لے چکی ہیں۔شام کے باغی الزام لگاتے ہیں کہ روسی لڑاکا طیارے بلا امتیاز سویلین آبادی اور معتدل اپوزیشن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.