بھارتی وزیر اعظم کی افغان صدر کو 2ماہ قبل ہی سالگرہ کی مبارکباد

ہفتہ 13 فروری 2016 11:46

بھارتی وزیر اعظم کی افغان صدر کو 2ماہ قبل ہی سالگرہ کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 13 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 فروری۔2016ء) بر طانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے افغان صدر اشرف غنی کو 2 ماہ قبل ہی سالگرہ کی مبارکباد دے ڈالی۔ نریندر مودی کے آفیشل اکاوٴنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ’ہیپی برتھ ڈے اشرف غنی، آپ کی لمبی عمر، بہترین صحت اور آنے والے زندگی کے خوش وخرم سفر کے لیے دعا گو۔

(جاری ہے)

‘مودی مگر یہاں بھی لگتا ہے کہ سے اکثر سوشل میڈیا کی بریکنگ سے پہلے نیوز بریک کرنے کے شوقین حضرات والی غلطی سرزد ہوئی۔بجائے اس کے کہ وہ روایتی طریقے استعمال کرتے لگتا ہے کہ شاید انھوں نے گوگل کیا اور اس پر آنے والے پہلے سرچ رزلٹ پر ٹویٹ داغ دی۔یہ تو بھلا ہو اشرف غنی کا جنھوں نے شکریہ کے ساتھ تصحیح کی کہ ان کی سالگرہ تو 19 مئی کو ہوتی ہے۔انھوں نے جواباً ٹویٹ کی ’گو کہ میری سالگرہ 19 مئی کو ہوتی لیکن میں پھر بھی آپ کے ان مہربان الفاظ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

متعلقہ عنوان :