آج میوزک انڈسٹری تقریبا ختم ہی ہو گئی ہے‘ گلوکارشوکت علی

ہفتہ 13 فروری 2016 12:08

آج میوزک انڈسٹری تقریبا ختم ہی ہو گئی ہے‘ گلوکارشوکت علی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) معروف گلوکار شوکت علی نے کہا ہے کہ آج میوزک انڈسٹری تقریبا ختم ہی ہو گئی ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ فلمیں نہیں بن رہیں‘ جب فلم انڈسٹری عروج پر تھی تو پلے بیک سنگنگ کا بہت کام تھا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ آج اگر کوئی اکا دکا فلم بن رہی ہے تو اس میں کسی پروفیشنل پلے بیک سنگر سے گانا گوانے کی بجائے سی ڈی کے گانے سے کام چلا لیا جاتا ہے۔ چاہے وہ گانا ہیرو پر سوٹ کرے یا نہ کرے۔ ماضی میں اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ گانا اس گلوکار سے گوایا جاتا جس کی آواز ہیرو پر موزوں آئے آج یہ چیز ختم ہو گئی ہے۔