جب تک میرے پرستار چاہیں گے شوبزمیں کام کرتی رہوں گی‘میگھا

ہفتہ 13 فروری 2016 12:11

جب تک میرے پرستار چاہیں گے شوبزمیں کام کرتی رہوں گی‘میگھا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء )لالی ووڈ سٹار میگھا نے کہا ہے کہ جب تک میرے پرستار چاہیں گے شوبزمیں کام کرتی رہوں گی ، اگر انڈسٹری میں موجود لوگ ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے اپنے کام کی طرف توجہ دیتے تو آج یہ حالات پیدا نہ ہوتے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں میگھا نے کہا کہ ہمارے ہاں کچھ لوگوں کو بیان بازی کا شوق ہوتا ہے اس لئے وہ کسی نہ کسی کی طرف اپنی توپوں کا رخ کئے رکھتے ہیں ۔ اگر یہ لوگ اپنے کام کی طرف توجہ دیتے تو انڈسٹری زوال کی طرف جانے کی بجائے عروج کی جانب گامزن ہوتی۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے معیاری کام کی وجہ سے پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہوں اور جب تک میرے پرستارچاہیں گے میں شوبز میں کام کرتی رہوں گی۔