آل راوٴنڈر محمد نواز ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم

ہفتہ 13 فروری 2016 12:19

آل راوٴنڈر محمد نواز ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے ..

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء)پاکستان کرکٹ کے ابھرتے ہوئے آل راوٴنڈر محمد نواز نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں بہترین کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر نا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے ‘ قوم اور سلیکٹر کو مایوس نہیں کرونگا ۔ایک انٹرویو میں محمد نواز نے قومی ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرے۔

نوجوان آل راوٴنڈڑ نے کہا کہ میں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی اور اب پی ایس ایل میں بھی اچھا کھیل رہا ہوں اور پی ایس ایل کے ابتدائی دو یا تین میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کے بعد قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے پرامید تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے اس کارکردگی کو بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھی جاری رکھنے کے لیے امید کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم میں شمولیت پر میرا خاندان اور دوست بہت خوش تھے اور مستقبل میں میری کامیابی کیلئے دعا کررہے ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ماہرین پی ایس ایل سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو زیادہ اہمیت نہیں دے رہے تھے تاہم وہ مطمئن تھے کہ ٹیم کا جوڑ بہترین ہے اور ٹیم اچھا کھیلے گی۔نواز نے کہا کہ جس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اس طرح پی ایس ایل کے پہلے سیزن کی ٹرافی اپنے نام کریگی۔