پاکستان نے بارہویں ساؤتھ ایشین گیمز میں 8 طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور پر 75 تمغے جیتے

ہفتہ 13 فروری 2016 12:20

پاکستان نے بارہویں ساؤتھ ایشین گیمز میں 8 طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور ..

گوہاٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) پاکستان نے بارہویں ساؤتھ ایشین گیمز میں 8 طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور پر 75 تمغے جیتے ‘بھارت 249 تمغوں کے ساتھ سرفہرست، سری لنکا 157 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

میگا گیمز میں میزبان بھارت مکمل طور پر چھایا رہااور اس نے اب تک 146 طلائی، 80 چاندی اور 23کانسی کے تمغے جیتے ‘سری لنکا نے 25 طلائی، 53 چاندی اور 79 کانسی کے تمغے جیتے ‘اور وہ دوسرے نمبر پر رہا۔

پاکستانی ٹیم 8 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود رہی ‘پاکستانی ٹیم نے ووشو، ریسلنگ میں دو ‘دو ‘ ہاکی، سکوائش، سوئمنگ، ویٹ لفٹنگ ایونٹس میں ایک، ایک طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ گرین شرٹس نے مجموعی طور پر 75 تمغے جیتے جس میں 9 طلائی، 23 چاندی اور 43 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔