ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
میاں محمد ندیم ہفتہ 13 فروری 2016 12:23
لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13فروری۔2016ء) ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ادویات ساز کمپنیوں نے دوائی کی قیمتوں میں 20 سے 70 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے جس سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔
درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے عام لوگوں پر مزید بوجھ پڑے گا ، لہذا عدالت قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ یاد رہے کہ صوبہ پنجاب میں ایک بار پھر دوا ساز چھ ملٹی نیشنل اور 4 مقامی کمپنیوں نے اپنی ادویات کی قیمتوں میں 25 سے 120 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔(جاری ہے)
ڈسپرین اور پینا ڈول ملے گی ضرور لیکن اب اضافی قیمت کے ساتھ ایک گولی ملے گی اب تقریبا 2 روپے کی بچوں کے بھوک لگانے والا سیرپ میوکین اب 34 کا نہیں بلکہ 42 روپے کا ملے گا۔
اینٹی بائیوٹک ایموکسل کیپسول کی قیمت 70 روپے بڑھ کر 85 روپے فی 10 کیپسول ، پونسٹان فورٹ کی ایک گولی ملے گی اب 5 روپے میں جو تھی 3 روپے کی اگمینٹین سیرپ ملے کا 109 نہیں اب 163 روپے کا جبکہ دماغی بیماری کے لئے ڈیڑھ روپے کی ٹیگرال اب کر دی گئی تین روپے کی۔ شہری ادویات کی قیمتیں زیادہ ہونے پر پھٹ پڑے۔ پنجاب حکومت بھی حرکت میں آئی اور ایک مراسلہ جاری کر ڈالا۔ تمام ڈرگ انسپکٹروں کوجس میں لکھا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ قیمت بڑھانے سے متعلق کچھ بھی نہیں کہا۔ ادویات بیچنے والے کہتے ہیں وہ خود سے قیمت نہیں بڑھاتے بلکہ کمپنیاں خود قیمتوں میں رد و بدل کرتی ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کے افسران کا کہنا ہے کہ قیمتیں ان کی جانب سے بڑھائی نہیں گئیں۔ قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کرتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.