پاکستان سپر لیگ میں ہفتے کو دو میچ کھیلے جائینگے

ہفتہ 13 فروری 2016 12:25

پاکستان سپر لیگ میں ہفتے کو دو میچ کھیلے جائینگے

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ میں ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر ٹیم ٹائٹل کے حصول کے لئے سر توڑ کوشش کر رہی ہے ۔ اس سلسلے میں آج کے پہلے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

(جاری ہے)

یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق چار بج کر تیس منٹ پر شروع ہوگا ۔ اسی روز کا دوسرا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ دونوں میچز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 23فروری کو دبئی میں رات نو بجے کھیلا جائے گا ۔

پاکستان سپر لیگ میں ہفتے کو دو میچ کھیلے جائینگے