سنی دیول ”گھائل3“بنانے کی منصوبہ بندی کرنے لگے

ہفتہ 13 فروری 2016 12:33

سنی دیول ”گھائل3“بنانے کی منصوبہ بندی کرنے لگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکار وفلمساز سنی دیول کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”گھائل ونس اگین “آجکل کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی دیول کی گھائل ونس اگین نمائش کے پہلے ہفتے میں 23کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں سنی دیول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گھائل ونس اگین کی کامیابی کے بعد اس فرنچائز کی تیسری فلم ”گھائل3“ کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ بطور اداکار اور فلمساز پر عزم ہیں اور آئندہ بھی اپنے پرستاروں کی امیدوں پر پورا اترتے رہیں گے۔سنی دیول نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ وہ رواں سال دومزید فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ واضح رہے گھائل ونس اگین میں سنی دیول ، سوہا علی خان اور اوم پوری سمیت چار نئے چہروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں