عالیہ میری جائیداد کی وارث ہوسکتی ہیں، کرن جوہر

ہفتہ 13 فروری 2016 12:46

عالیہ میری جائیداد کی وارث ہوسکتی ہیں، کرن جوہر

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء)بولی وڈ پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر کا کہنا ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ ان کی جائیداد میں سے کچھ حصے اور ان کی چھوڑی ہوئی تمام رقم کی وارث ہوسکتی ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کرن جوہر کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران کرن جوہر نے فلم کے تمام اداکاروں کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

تقریب کے دوران کرن نے مزاحیہ انداز میں عالیہ کے حوالے سے کہا کہ وہ شاید ان کی جائیداد کے کچھ حصے اور تمام رقم کی وارث ہوسکتی ہیں۔واضح رہے کہ کرن جوہر کے عالیہ بھٹ کے ساتھ کافی قریبی تعلقات ہیں اور انہوں نے ہی 2012 میں عالیہ کو بولی وڈ انڈسٹری میں اپنی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ کے ذریعے متعارف کروایا تھا۔

(جاری ہے)

اس دوران کرن جوہر نے ‘کپور اینڈ سنز’ میں سدھارتھ ملہوترا اور پاکستانی اداکار فواد خان کی اداکاری کو بھی سراہا۔

کرن نے انکشاف کیا کہ فواد خان ان کی والدہ کے پسندیدہ اداکار ہیں۔فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا، جسے کافی پسند کیا گیا۔ٹریلر میں انتہائی معمر رشی کپور مرنے سے قبل اپنی پوری فیملی کو اکھٹا دیکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم، فیملی میں اختلافات سے بظاہر ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔