دوسرا ٹی ٹونٹی ، بھارت نے سری لنکا کو 69 رنز سے ہرا کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی
ہفتہ 13 فروری 2016 13:15
رانچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) رانچی میں بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ٹی 20 کرکٹ میچ میں 69 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی ہے۔بھارت نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔شیکھر دھون نے 25 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 51 اور روہت شرما نے 43 رنز کی اننگز کھیلیں اور اپنی ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا۔
ان دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 75 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے تھیسارا پریرا نے اس میچ میں ہیٹ ٹرک کی۔ انھوں نے لگاتار تین گیندوں پر سریش رائنا، ہردک پانڈیا اور یوراج سنگھ کی وکٹیں حاصل کیں۔197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 20 اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بنا سکی۔(جاری ہے)
صرف 68 کے مجموعی سکور پر سری لنکا کی ابتدائی پانچ وکٹیں گر چکی تھیں۔
تلکرتنے دلشان صفر، دنوشکا گوناتھلاکا دو اور پرسننا ایک رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے کپتان چندیمل 31 اور کپوگیدرا 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جبکہ سری وردنا 28 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ ان کے علاوہ اشیش نہرا، روندرا جدیجہ اور بمراہ دو، دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔اس سے قبل پونے میں کھیلے گئے تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.