بالی ووڈ میں عزت سے کام کیا ہے آئندہ بھی کروں گی،عمائمہ ملک
ہفتہ 13 فروری 2016 13:23
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء ) اداکارہ عمائمہ ملک نے کہا ہے بالی ووڈ میں عزت سے کام کیا اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی۔ پاکستانی فنکاروں کو وہاں بہت عزت اور احترام سے دیکھا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب ماورا حسین اور ماہرہ خان سمیت بہت سے فنکار بھارتی فلموں میں کام کر رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے ساتھ فلم ”شیر“ بہت جلد ریلیز ہونے والی ہے۔
جس کا سارا کام میں نے حال ہی میں مکمل کروایا ہے۔(جاری ہے)
اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ پاکستانی لڑکیاں وہاں پیسے دے کر فلموں میں کام لیتی ہیں، بلکہ وہ ہمیں عزت واحترام سے بلاتے ہیں اور معاوضہ بھی بہت اچھا ادا کرتے ہیں۔عمائمہ ملک نے بتایا کہ ان دنوں میں شان کی زیرہدایت بننے والی فلم ”ارتھ ٹو“ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جس کا اسکرپٹ اور میوزک بہت ہی شاندار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ شیوشینا کی وجہ سے ہمارے فنکاروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مجھے بھی ان کی وجہ سے بھارت میں گھومنا پھرنا ذرا مشکل لگتا ہے۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
سلمان کے گھرپرفائرنگ ، تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات
-
بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں، نرگس فخری
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی 27اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ہزاروں مداح
-
اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.