معروف گلوکارہ زیب کے فلم ” فتور“ کے لیے گائے گیتوں نے دھوم مچا دی

ہفتہ 13 فروری 2016 13:23

معروف گلوکارہ زیب کے فلم ” فتور“ کے لیے گائے گیتوں نے دھوم مچا دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 فروری۔2016ء) پاکستان کی معروف گلوکارہ زیب کے فلم ” فتور“ کے لیے گائے گیتوں کی دھوم، میوزک چینلزکے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اداکارہ کترینہ کیف اور ادیتیہ رائے کپور پر فلمائے جانے والے دو گیتوں کوجہاں فلم میکرز نے پروموشن کے لیے استعمال کیا، وہیں ان گیتوں کی بدولت فلم کا میوزک چینلز چارٹ پر نمایاں پوزیشن پر پہنچ چکا ہے۔بالی ووڈ کے سنجیدہ حلقوں نے زیب کی آواز کو بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے ایک خوبصورت تحفہ قرار دیا ہے جبکہ بہت سے معروف میوزک ڈائریکٹرز نے بھی ان کی خدمات حاصل کرنے کی ٹھان لی ہے۔

متعلقہ عنوان :