کراچی بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری سانحہ پر جے آئی ٹی نے دوبارہ تفتیش مکمل ،

تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ، مفرور ملزم منصور کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 13 فروری 2016 13:34

کراچی بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری سانحہ پر جے آئی ٹی نے دوبارہ تفتیش مکمل ،

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13فروری۔2016ء) کراچی بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری سانحہ پر جے آئی ٹی نے دوبارہ تفتیش مکمل کرلی ، تفتیشی افسر نے پیش رفت رپورٹ کراچی کی مقامی عدالت میں جمع کرادی ، مفرور ملزم منصور کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔کراچی کی مقامی عدالت میں بلدیہ ٹاون فیکٹری کیس کی سماعت میں تفتیشی افسر کی جانب سے پیش رفت رپورٹ جمع کرادی گئی، جبکہ عدالت نے فیکٹری مالکان کی حاضری سے مستثنی ہونے کی درخواست پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر عدالت کو مطمئن کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی مقامی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹاون فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مقبول احمد میمن کی عدالت میں ہوئی،تفتیشی افسر نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی نے دوبارہ تفتیش مکمل کرکے رپورٹ ہوم ڈپاڑٹمنٹ کو منظوری کے لیے بھجوادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران مالکان کی جانب سے حاضری سے استثناءکی ایک مرتبہ پھر درخواست جمع کرائی اور مالکان ارشد بھائیلہ کے وکیل کی جانب سے ایک بیان اور ای میل کی نقول عدالت میں جمع کرائی گئی اور موقف اختیار کیا گیا کہ،فیکٹری مالکان سیکورٹی وجوہات کی بناءپر ملک میں نہیں آسکتے۔

جس پر عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ای میل اور بیان میں کہیں سیکورٹی وجوہات کا ذکر نہیں ہے،آئندہ سماعت پر مالکان کے استثناءکے حوالے سے عدالت کو مطمئن کیا جائے۔دوسری جانب عدالت نے مفرور ملزم منصور احمد کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزم منصور کے ضمانتی عبدالرزاق کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پر طلب کرلیا،کیس کی مزید سماعت 5مارچ کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :