امریکی ایوان نمائندگان نے شمالی کوریا کے خلاف نئی وسیع اور سخت پابندیاں نافذ کرنے کا بل منظور کر لیا
میاں محمد ندیم ہفتہ 13 فروری 2016 13:39
واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13فروری۔2016ء) امریکہ کے ایوان نمائندگان نے شمالی کوریا کے خلاف نئی وسیع اور سخت پابندیاں نافذ کرنے کا بل منظور کر لیا ہے جب کہ یہ سینیٹ اس کی پہلی ہی منظوری دی چکی ہے۔جمعہ کو ہونے والی رائے شماری میں دو کے مقابلے میں یہ بل 408 ووٹوں سے منظور کیا گیا۔ رواں ہفتے کے اوائل میں سینیٹ میں اسے صفر کے مقابلے میں 96 ووٹوں سے منظور کیا گیا تھا۔
اب دستخط کے لیے یہ بل صدر براک اوباما کو بھجوایا جائے گا۔اس بل میں رقوم کی غیر قانونی منتقلی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں، ہتھیاروں اور پرتعیش اشیا کے تاجروں اور جوہری پروگرام سے منسلک کسی بھی شخص یا سائبر کرائم میں ملوث افراد کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔(جاری ہے)
مزید برآں یہ بل شمالی کوریا کے شہریوں کی ذرائع ابلاغ تک رسائی اور پناہ گزینوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کے لیے سالانہ دس ارب ڈالر کی اضافی معاونت کی بھی اجازت دیتا ہے۔
شمالی کوریا کی طرف سے طویل فاصلے تک جانے والے راکٹ کے تجربے کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں نے یہ بل سرعت کے ساتھ منظور کیا ہے۔قانون سازوں کی اکثریت نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری پیانگ یانگ کے خطرناک جوہری پروگرام کے خلاف ردعمل میں سست روی کا اظہار کر رہی ہے۔ اس پروگرام کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔وائٹ ہاو س کے حکام نے عندیہ دیا ہے کہ صدر کانگریس کی طرف سے بھاری اکثریت سے منظور کیے جانے والے بل کو ممکنہ طور پر ویٹونہیں کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.