برف باری کے باعث شمالی امریکہ میں دفاتر اور اسکول بند کر دیئے گئے

ہفتہ 13 فروری 2016 13:39

برف باری کے باعث شمالی امریکہ میں دفاتر اور اسکول بند کر دیئے گئے

مشی گن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) برف باری اور سردی نے امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں کو گھیر لیا جس کے باعث کئی ریاستوں میں دفاتر اور اسکول بند کر دئیے گئے ہیں اور حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کردیں۔ آئیوا، فلاڈیلفیا ‘پنسلوینیا اور مشی گن میں سڑکیں برف سے ڈھک گئی ہیں جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔

(جاری ہے)

سڑکوں پر پھسلن کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ ٹینیسی اور شمالی کیرولائنا کے زیادہ تر علاقوں میں دفاتر اور اسکول بند کر دئیے گئے ۔امریکہ کے نیشنل ویدر سروس کے مطابق ویک اینڈ تک درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر جائیگا ‘ نیویارک سے میئن تک سات ریاستوں میں پینتالیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے یخ بستہ ہوائیں چلنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :