فلمسٹار ثناء دبئی میں اپنی نئی فلم ” ہجرت “ کی تشہیری مہم میں حصہ لینے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں

ہفتہ 13 فروری 2016 13:51

فلمسٹار ثناء دبئی میں اپنی نئی فلم ” ہجرت “ کی تشہیری مہم میں حصہ لینے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) فلمسٹار ثناء دبئی میں اپنی نئی فلم ” ہجرت “ کی تشہیری مہم میں حصہ لینے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثناء ایک ہفتہ قبل دبئی گئی تھیں جہاں ان کی فلم ” ہجرت “ کی نمائش ہونی ہے ، اسی حوالے سے فلم کی تشہیری مہم کے لئے خصوصی طور پر وہ دبئی گئیں اور ایک ہفتے تک فلم کی تشہیری مہم میں شرکت کرنے کے بعد کراچی واپس پہنچ گئی ہیں ۔اداکارہ ثناء کی فلم ” ہجرت “ اگلے ماہ نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔ وطن واپسی کے ساتھ ہی ثناء نے اپنی زیر تکمیل ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لینا شروع کر دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :