غازی عبد الرشید قتل کیس ‘ سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ‘بیس فروری کو سنایا جائیگا

ہفتہ 13 فروری 2016 14:00

غازی عبد الرشید قتل کیس ‘ سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جو 20فروری کو سنایا جائیگا ۔ ہفتہ کو غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن کی عدالت میں ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لال مسجد کی جانب سے طارق ایڈوکیٹ جب کہ پرویز مشرف کی جانب سے ملک طاہر ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔ لال مسجد کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہاکہ پرویز مشرف کے خلاف سی ڈی عدالت میں پیش کرنا چاہتا ہوں جس پر مشرف کے وکیل نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ کس قانون کے تحت میرے موکل کے خلاف سی ڈی پیش کرنا چاہتے ہیں، مشرف کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بحث مکمل ہو چکی ہے، اب عدالت فیصلہ سنائے گی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ 20 فروری کو سنانے کا اعلان کیا

متعلقہ عنوان :