پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی کوٹلی میں دو کارکنوں کی ہلاکت کی مذمت ۔۔مسلم لیگ(ن)اتنا ظلم کرے جتنا کل کو برداشت کرسکے۔بلاول بھٹو زرداری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 فروری 2016 14:06

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی کوٹلی میں دو کارکنوں کی ہلاکت کی مذمت ۔۔مسلم ..

کراچی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوٹلی میں دو کارکنوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)اتنا ظلم کرے جتنا کل کو برداشت کرسکے.

(جاری ہے)

انہوں نے اپنےمذمتی بیان میں کہا کہ کارکنوں پر تشدد اآمرانہ سوچ کا عکاس ہے.ن لیگ کے غنڈہ کارکنوں نے ہمارے کارکنوں کی پرامن ریلی پرحملہ کیا ہے.انہوں نے کہا کہ سانحہ مسلم لیگیوں کی اشتعال انگیززبان کا نتیجہ ہے .وزیراعظم واقعے کا فوری نوٹس لیں.