صحرائے چولستان میں 11ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز

ہفتہ 13 فروری 2016 14:23

صحرائے چولستان میں 11ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز

بہاولپور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13فروری- 2016ء) صحرائے چولستان میں 11ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا آغاز ہوگیا ، جیپ ریلی تین روز تک جاری رہے گی ۔ 14 فروری کو فائنل رائونڈ ہوگا ۔ 11ویں چولستان جیپ ریلی میں 120ڈرائیورز حصہ لے رہے ہیں ۔ ان میں سے 3 خواتین اور ایک غیر ملکی ڈرائیور بھی شا مل ہے ۔ پہلے دن ڈرائیورزکی رجسٹریشن اور گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جیب ریلی دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شائقین بھی پہنچتے ہیں اور صحرائے چولستان میں خیموں کا ایک شہر آباد ہوجاتا ہے ، 11 ویں جیپ ریلی کے 200 کلو میٹرطویل ٹریک پر3 خواتین سمیت 8 پیرا گلائیڈرز بھی اپنی ڈرائیونگ کے جوہردکھائیں گے جب کہ ملک کے مشہور گلوگار بھی جیپ ریلی میں رونق لگائیں گے ۔ جیب ریلی کے انعقاد سے نہ صرف لوگوں کو تفریح میسرآتی ہے بلکہ علاقے کی معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔