الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے 2015ء میں 1 ارب 59 کروڑ روپے کا خالص نفع کمایا

ہفتہ 13 فروری 2016 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے 2015 ء کے دوران 1 ارب 59 کروڑ روپے کا خالص نفع حاصل کیا۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جاری مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق سال 2014ء کے دوران کمپنی کو 1 ارب 57 کروڑ روپے کا نفع حاصل ہوا تھا اور کمپنی کی فی حصص آمدنی 27.17 روپے رہی تھی، جبکہ 31 دسمبر 2015ء کو ختم ہونیوالے مالی سال کے دوران الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کی فی حصص آمدنی 27.47روپے تک پہنچ گئی۔