پاکستان سپر لیگ ،کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنیکا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 13 فروری 2016 16:05

پاکستان سپر لیگ ،کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر ..

شارجہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے 14ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی کے کپتان شعیب ملک کے مطابق آج کامیچ ان کی ٹیم کے لیے اہم ہے جس کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے مطابق وہ جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ، کوئٹہ نے بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے ۔