عمران خان کے حوالے سے تقسیم کشمیر کو مسئلہ کشمیر کا حل قرار دینے کی خبر بے بنیاد ہے‘ترجمان تحریک انصاف
ہفتہ 13 فروری 2016 16:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے بعض اخبارات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے تقسیم کشمیر کو مسئلہ کشمیر کا حل قرار دینے کی خبر کو بے بنیاد اور لغو قرار دیا ہے۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو پارٹی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری اپنے بیان میں ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان نے قطعا کوئی ایسی بات یا حل پیش نہیں کیا جس میں کشمیر کی تقسیم ہو۔
پاکستان تحریک انصاف کا واضع موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے کہ خطے کے دیرنیہ مسئلے کے حل کے لیے کشمیری عوام کی رائے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے برعکس کوئی بھی حل جمہوری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
-
پاکستان کا پہلا قمری مشن ،آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا
-
پاکستان میں حالیہ حملوں میں افغانوں کے ملوث ہونے کے دعوے غیر ذمہ دارانہ ہیں، طالبان
-
9 مئی کے حملے ریاستی رٹ ، قانون کی حکمرانی اور ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش تھے
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.