عمران خان بارے تقسیم کشمیر کو مسئلہ کشمیر کا حل قرار دینے بارے خبر بے بنیاد ،لغو ہے، نعیم الحق
مسئلہ کشمیر بارے تحریک انصاف کا موقف واضح ہے، دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے کشمیری عوام کی رائے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ترجمان پاکستان تحریک انصاف
ہفتہ 13 فروری 2016 17:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے بعض اخبارات میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے تقسیم کشمیر کو مسئلہ کشمیر کاحل قرار دینے کی خبر کو بے بنیاد اور لغو قرار دیا ہے۔
(جاری ہے)
آج پارٹی کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان نے قطعاً کوئی ایسی بات یا حل پیش نہیں کیاجس میں کشمیر کی تقسیم ہو۔
پاکستان تحریک انصاف کا واضح موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے کہ دیرینہ مسئلے کے حل کے لئے کشمیری عوام کی رائے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اسکے بر عکس کوئی بھی حل جمہوری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.